تجاوزات کے خاتمے، پارکنگ کو بہتر بنانے اورماڈل ریڑھیوں کے دائرہ کار میں اضافے کیلئے سفارشات طلب

شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکمے اورانتظامیہ فعال اورمتحرک انداز میں کام کریں، خطاب

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 30 جنوری 2016 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 30 جنوری۔2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روزاعلی سطح کااجلاس منعقد ہوا،جس میں لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں عوام کے لئے شہری سہولتوں کو بہتربنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا-وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے شہروں میں عوام کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے متعلقہ محکموں ، انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کو مل کر کام کرنا ہے- شہری سہولتیں بہتر بنا کر ہی عوام کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہے- وزیراعلیٰ نے کہا کہ پارکنگ کو بہتر بنانے ،ماڈل ریڑھیوں کے دائرہ کار میں اضافے اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے قابل عمل منصوبہ پیش کیا جائے-انہوں نے اس ضمن میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی 15روزمیں قابل عمل سفارشات پیش کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمیٹی اس ضمن میں شارٹ ، میڈیم اور لانگ ٹرم پلان مرتب کر کے پیش کرے اور تمام سٹیک ہولڈرزسے مشاورت کر کے سفارشات کو حتمی شکل دی جائے -وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکموں او رانتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے فعال اورمتحرک انداز میں کام کریں-انہوں نے کہا کہ ضروری اصلاحات کر کے عوام کو سہولتوں کی فراہمی میں بہتری لانا محکموں او رانتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ خواجہ احمد حسان ، ڈی جی والڈ سٹی لاہور ، کمشنر لاہو رڈویژن ، سی سی پی او لاہور ، ڈی سی او لاہور ، سی ٹی او اور ڈی جی ایل ڈی اے نے اجلاس میں شرکت کی۔