آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (اے پی جے سی) کا اجلاس، ملک بھر کے صحافیوں کے مسائل ،نئی کابینہ کے حوالے سے مشاورت

ہفتہ 30 جنوری 2016 18:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (اے پی جے سی) کااہم اجلاس زیر صدارت چیئرمین شبیر حسین طوری ہوا اجلاس میں سینئر وائس چےئرمین اعجاز بٹ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ودود جان، جوائنٹ سیکریٹری ہدایت علی پاسدار ، سیکرٹری انفارمیشن سید طاہر علی،محمد بابر ,حاجی سعید الدین طارق ، سید امتیاز حسین شاہ بخاری کے علاوہ دیگرممبران نے شرکت کی اجلاس میں ملک بھر کے صحافیوں کے مسائل بلوچستان کے علاقہ نوشکی کے مقامی پریس کلب کی بندش اور صحافتی سرگرمیوں کی معطلی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں فاقی وزیر اطلاعات ونشتریات کی جانب سے مقامی صحافی کے ساتھ زیادتی نامناسب رویہ کے علاوہ ملک بھر میں صحافی برادری کو حکومتی اعلان کردی پالیسوں کے برعکس سیکورٹی عدم فراہمی ٹارگٹ کلنگ اور جان لیوا دھمکیوں کے باوجود مقامی سلح پر حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی جبکہ آل پاکستان جنرنلسٹس کونسل (ر) کی نئی کابینہ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی اجلاس سے چےئرمین شبیر حسین طوری،سینئر وائس چےئرمین اعجاز بٹ ودیگر نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں میڈیا کا کردار سے انکار ممکن نہیں کیا جاسکتاجو عوامی مسائل کی نشاندہی کیلئے ریاست کے چوتھے ستوں کی حیثیت سے اپنا رول پلے کرتے ہیں اس کے باوجود ملک کے کونے کونے میں بلارنگ ونسل اور بغیر کسی امتیاز کے عوام کی خدمت کرکے ان کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے صحافیوں کو جان لیوا دھمکیوں کے ساتھ ساتھ مختلف انداز سے ڈرانے دھمکانے کا بھی سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے جبکہ وفاقی اور صوبائی سلح پر ان کی حفاظت کیلئے کوئی بھی واضح اقدامات نہیں کئے جاتے اور حکومتی منظور نظر صحافیوں کو نوازنے کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے جس کی وجہ سے ایک جانب مقامی صحافی عدم تحفظ اور دوسری جانب عدم توجہ کا شکار رتے ہیں مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں میڈیا کے ساتھی عدم تحفظ کا شکار ہے جن کو تسلسل کے ساتھ نشانہ بنایا جارہا ہے نوشکی میں دھمکیوں کے باعث مقامی پریس کلب کی بندش اور صحافتی سرگرموں کی معطلی معاشرے کیلئے المیہ سے کم نہیں وزیراعلیٰ بلوچستان جو ایک محب وطن بہادر بلوچستانی ہے ان کو اس مسئلہ کا نوٹس لینا چاہیے اور نوشکی پریس کلب سمیت تمام مقامی صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ آزادنہ طور پر عوام کی خدمت کرسکیں اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویزرشید کی جانب سے اسلام آبا د کے معروف صحافی نصیب الہی کے ساتھ زیادتی اور نامناسب رویہ کی شدید الفاظوں میں مذمت کی گئی مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر مقامی صحافی کو اس کی سابق پوزیشن پر بحال کیا جائے بصورت دیگر ملک بھر میں اس سلسلہ میں احتجاج کی کال دیدی جائے گی جس کی تمام ذمہ داریاں وفاقی وزیر پرویز رشید پر عائد ہوگی اجلاس میں مقررین نے حکومت پاکستان سمیت ملک کی تمام صوبائی حکومتوں آئی جیزسے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی صحافی کے تحفظ کیلئے حکومتی اعلان کردہ پالیسوں کے مطابق سیکیورٹی کو بہتر بناکر صحافی برادری میں پھیلی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے ملزماں کی گرفتاری کو ممکن بنایا جائے اجلاس میں آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کی ملک بھر میں ممبر سازی کا اعلان کیا گیا اور نئی کابینہ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گی ۔

متعلقہ عنوان :