تعلیم ہی ایک خوشحال مستقبل اور ترقی یافتہ معاشرے کی ضامن ہے ‘ میاں عرفان دولتانہ
نوجوان پڑھیں گے،آگے بڑھیں گے ،پاکستان کا آنے والا کل آج سے بہتر اور خوشحال ہو گا‘ رکن پنجاب اسمبلی
ہفتہ 30 جنوری 2016 17:50
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ پاکستان میں ایک روشن مینار کی طرح طلبا وطالبات کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے اور انہیں آگے بڑھنے کی خدمت سے سرشار طالبعلموں کو ایک امیدافزاء اور روشن مستقبل کی نوید ے رہا ہے، یہ ادارہ نا صرف طلبا وطالبات کو سکالر شپ سے نواز رہا ہے اصل مقصد پاکستان میں مستقبل کے لیڈرز کی نشوونما بھی کررہا ہے اور پنجاب ایجوکیشن انڈڈومنٹ فنڈ سے کم مراعات یافتہ طلبہ کی ترقی کے یکساں مواقع دستیاب ہورہے ہیں تاکہ یہ طلبہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد معاشرہ میں اہم اور قابل قدر مقام حاصل کر سکیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوموں کی نمایاں ترقی اور ان کی تاریخ علم کی روشنی سے جنم لیتی ہیں اور انہیں معاشی وصنعتی طور پر ایک نمایاں مقام پر لے جاتی ہے۔(جاری ہے)
تعلیم ہی ایک خوشحال مستقبل اور ترقی یافتہ معاشرے کی ضامن ہے جس سے قوموں کے بیچ ایک نمایاں مقام حاصل ہوتا ہے اور دنیا کے وسائل پر اپنی ترقی کے ذریعے حاکمیت کی جاتی ہے۔عوام کو اچھی تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق2008 میں پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ( پیف) کے قیام کے تصور نے ذہین اور کم وسائل طلبا وطالبات کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا اور ان کی تعلیمی ضروریات پوری کرنا صرف ایک خواب تھا جسے وزیراعلی نے حقیقت کا رنگ دے کر ہزاروں ذہین اور محنتی طلبا وطالبات کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا۔
پاکستان کی حقیقی ترقی کے ثمرات نوجوانوں طلبا وطالبات کے سنہرے مستقبل سے وابستہ ہیں۔ نوجوان پڑھیں گے،آگے بڑھیں گے اور پاکستان کا آنے والاکل آج سے بہتر اور خوشحال ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.