کراچی : عزیر بلوچ کی گرفتاری رینجرز نے آج ظاہر کی، عزیر بلوچ سے کوئی بات چیت نہیں کرنے دی گئی۔ وکیل عزیر بلوچ خواجہ نوید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 جنوری 2016 17:27

کراچی : عزیر بلوچ کی گرفتاری رینجرز نے آج ظاہر کی،  عزیر بلوچ سے کوئی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جنوری 2016ء) : انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عزیر بلوچ کے وکیل خواجہ نوید نے کہا کہ رینجرز نے عزیر بلوچ کی گرفتاری کو ٓج ظاہر کیا۔ عزیر بلوچ کو چار بجکر 53منٹ پر رینجرز کی تحویل میں اے ٹی سی کے منتظم جج سید فاروق شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ عزیر بلوچ کے نوے دن کے لیے رینجرز کی حراست میں دینے سے متعلق ڈاکومنٹ پہلے ہی تیار ہو چکا تھا ۔

(جاری ہے)

خواجہ نوید نے بتایا کہ عدالت میں عزیر بلوچ پر مقدمات کی فہرست پیش نہیں کی گئی بلکہ یہ کہا گیا عزیر بلوچ قتل اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔ عزیر بلوچ کو مٹھا رام ہاسٹل میں نوے روز کے لیے سیکشن 11EEEکے تحت رینجرز کی تحویل میں رکھا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے حکم دیا کہ پندرہ روز میں عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی بنائی جائے۔احاطہ عدالت میں اور عدالت کے باہر بھی ہمیں عزیر بلوچ سے بات نہیں کرنے دی گئی اور نہ ہی رینجرز کی جانب سے کوئی فہرست فراہم کی گئی۔خواجہ نوید نے مزید بتایا کہ عدالت میں رینجرز کی جانب سے پیش کیے گئے ڈاکومنٹ میں عزیر بلوچ کی ہیڈ منی کا بھی ذکر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :