عزیر بلوچ نے دوران تفتیش پولیس اور حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر فائز کئی پردہ نشینوں کے نام بتا دیئے
پولیس کے چند افسران اور اہلکار باقاعدہ لیاری گینگ وار کیلئے کام کرتے تھے ٗمنہ مانگی رقم بھی وصول کرتے تھے ٗرپورٹ
ہفتہ 30 جنوری 2016 17:26
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) پیپلز امن کمیٹی اور لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے دوران تفتیش پولیس اور حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر فائز کئی پردہ نشینوں کے نام بتا دیئے نجی ٹی وی نے رینجرز ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عزیر بلوچ نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ لیاری کے علاقے گھاس منڈی میں چلنے والے جوئے اور سٹے کے اڈے سے کروڑوں روپے کی آمدنی ہوتی تھی ٗ جوئے کے اڈے کو اعلی پولیس افسران کی سرپرستی بھی حاصل تھی ٗ اس کے علاوہ جوئے کے اڈے سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ایک حصہ بڑے بڑے سیاستدانوں کو بھی جاتا تھا۔
عزیر بلوچ کے مطابق کراچی پولیس کے چند افسران اور اہلکار باقاعدہ لیاری گینگ وار کے لئے کام کرتے تھے جس کے لئے وہ منہ مانگی رقم بھی وصول کرتے تھے۔(جاری ہے)
عزیر بلوچ نے انکشاف کیا کہ ارشد پپو کو جب ڈیفنس کے علاقے سے اغوا کیا تھا گیا تو اس میں ایس ایچ او کلا کوٹ جاوید بلوچ اور امان اﷲ نیازی جیسے افسران باقاعدہ پولیس کی وین ساتھ لے کر گئے تھے ٗ ارشد پپو کو اس کے بھائی سمیت وہاں سے اغوا کر کے لیاری میں لایا گیا تھا جہاں اسے قتل کر کے اس کی لاش کے ٹکرے کر کے نالے میں بہا دیا گیا تھا۔
لیاری گینگ وار کے سرغنہ نے بتایا کہ پولیس کے جن اعلی افسران نے ان سے کام کروائے ان میں ایس ایس پی سطح کے افسران بھی شامل ہیں ٗکچھ لوگ اعلیٰ حکومتی عہدوں پر بھی فائز ہیں۔ دوران تفتیش عزیر بلوچ نے بتایا کہ فشری کوآپریٹو سوسائٹی کے سلطان قمر نے کئی لوگوں کو اغوا کروایا اور ان سے بھتہ لیا ٗ کھارا دار اور جوڑیا بازار کے تاجروں سے بھی بھتے وصول کئے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.