امریکی منڈیوں میں کاٹن کی قیمت میں اضافہ

ہفتہ 30 جنوری 2016 17:20

نیویارک ۔30 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جنوری۔2016ء) امریکی منڈیوں میں کاٹن کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی سی ای فیوچر یو ایس کے تحت مارچ کیلئے کاٹن کے سودے 0.5 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 61.36 سینٹ فی پاؤنڈ میں طے پائے گئے۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر قیمتیں 60.67 اور 61.52 سینٹ فی پاؤنڈ کے درمیان ریکارڈ کی گئیں۔ سرٹیفائیڈ کاٹن سٹاک میں جولائی 2014ء کے بعد سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 30 ہزار 78 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔