امریکہ میں خام چینی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

ہفتہ 30 جنوری 2016 17:15

نیویارک ۔30 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جنوری۔2016ء) امریکہ میں خام چینی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز آئی سی ای فیوچرز کے تحت مستقبل کے سودے 0.8 فیصد کی کمی کے ساتھ 13.14 سینٹ فی پاؤنڈ میں طے پائے گئے ۔

(جاری ہے)

یہ گزشتہ چار مہینوں میں چینی کی کم ترین قیمت ہے۔ گزشتہ ہفتے میں خام چینی کے مستقبل کے سودوں میں مجموعی طور پر 8.9 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو ستمبر 2011ء کے بعد کم ترین سطح ہے۔

متعلقہ عنوان :