انڈر 19ورلڈ کپ : شاہینوں کی فاتحانہ پرواز جاری
کینیڈا کو باآسانی 7وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی اوپنر ذیشان ملک نے89 رنز کی نہایت شاندار اور ناقابل شکست اننگز کھیلی او ر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا ، سیف بدر کے 44رنز ،حسن خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، پاکستان تیسرا میچ 3فروری کو سری لنکا سے کھیلے گا
ہفتہ 30 جنوری 2016 17:13
سلہٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) بنگلادیش میں کھیلے جارہے انڈر نائینٹین ورلڈ کپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی پاکستان نے دوسرے میچ میں کینیڈا کے خلاف باآسانی سات وکٹوں سے فتح سمیٹ لی۔پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس کینیڈا کے کپتان نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا پاکستان نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری کینیڈین ٹیم کو 178 رنز پر چلتا کر دیا کینیڈا کی جانب سے اوپنر ادھیہیٹی نے51 جبکہ ارباش خان نے44 رنز اسکور کئے۔
پاکستان کی جانب حسن خان نے تین اور شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا جبکہ احمد شفیق اور حسن محسن کے حصے میں بھی ایک ایک وکٹ آئی۔جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا اوپنر ذیشان ملک نے89 رنز کی نہایت شاندار اور ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ سیف بدر بھی44 رنز بنا کر نمایاں رہے کینیڈا کی جانب سے لوتھرا ،سلیمان خان اور گل نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.