موبائل کمپنیوں سے سیل اور خدمات پر جمع کی جانیوالی رقوم کی تفصیلات مانگ لی گئیں

پورے ملک میں ہونے والی سیل اور خدمات پر جمع کی جانے والی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی رقم کی تفصیلات فراہم کریں، سندھ ریونیو بورڈ کی ہدایت

ہفتہ 30 جنوری 2016 17:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) سندھ ریونیو بورڈ نے ٹیلی کام انڈسٹری پر لاگو قوانین مزید سخت کرتے ہوئے ان کو پابند کیا ہے کہ وہ پورے ملک میں ہونے والی سیل اور خدمات پر جمع کی جانے والی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی رقم کی تفصیلات فراہم کریں۔تفصیلات کے مطابق سندھ ریونیو بورڈ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے تحت ٹیلی کام کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے پری پیڈ کارڈ‘ ایزی لوڈ اور ٹاپ اپ کی سیلز کا علاقائی سطح پر بریک اپ فراہم کریں۔

(جاری ہے)

ایس آر بی کے نوٹیفکیشن میں کی گئی ترامیم کے تحت ٹیلی کام کمپنیاں خطے اور صوبوں میں اپنی تمام سیلز بشمول ان پر عائد ایف ای ڈی اور سیلز ٹیکس کا ریکارڈ فراہم کرنے کی پابند ہیں جس میں سندھ‘ بلوچستان‘ پنجاب‘ خیبرپختونخوا‘ اسلام آباد‘ گلگت اور بلتستان‘ فاٹا‘ پاٹا‘ آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔ٹیلی کام کمپنیاں مطلوبہ ریکارڈ فروری دوہزار سولہ سے فراہم کرنے کی پابند ہونگی۔ اس کے علاوہ ایس آر بی نے سیلز ٹیکس کے قوانین میں ترامیم کے تحت کمپنیوں کو پابند کیا ہے کہ وہ ہر ماہ جمع کیا گیا سیلز ٹیکس اگلے ماہ کے 21 دن کی جگہ 15 دن کے اندر میں جمع کرائیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :