صنعتکاروں کا حکومت سے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کا مطالبہ

ٹرانسپورٹ اور انڈسٹری میں ڈیزل اور پٹرول کا استعمال زیادہ ہے ، ان دونوں کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف مل سکتا ہے :تاجر رہنما

ہفتہ 30 جنوری 2016 17:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) صنعتکاروں نے حکومت سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کا مطالبہ کردیا۔ ایف پی سی سی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے اور پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے جبکہ مٹی کے تیل میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی جائیں۔

(جاری ہے)

ایف پی سی سی آئی کا مزید کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ اور صنعتوں میں پیٹرول اور ڈیزل کا استعمال 85 فیصد ہے۔ اگر حکومت ان دونوں مصنوعات کی قیمتوں میں توقعات کے مطابق کمی کر دے تو عوام کو مہنگائی میں کمی کی صورت میں کچھ ریلف مل جائے گا۔ ۔