ایل جی الیکٹرانکس نے سال 2015 کی چوتھی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

ہفتہ 30 جنوری 2016 16:52

لاہور:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء )ایل جی الیکٹرانکس نے غیرمعمولی طور پر 27 فیصد زائد آپریٹنگ منافع کے ساتھ سال 2015 کی چوتھی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرآڈٹ شدہ اعداد و شمار کے مطابق ایل جی ہوم اپلائنس اینڈ ایئر سلوشن کمپنی نے بھی سال میں آپریٹنگ منافع میں 57 فیصد اضافے اور چوتھی سہ ماہی میں 185.49 ملین ڈالر اضافے کا اعلان کیا ہے۔ چوتھی سہ ماہی میں مجموعی طور پر سیلز 3.8 فیصد اضافے سے 12.57 ارب ڈالر رہی ۔