یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس سیزیادہ فوائدحاصل کرنے پرپاکستان کی تعریف

ہفتہ 30 جنوری 2016 16:27

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) یورپی کمیشن نے جی ایس پی پلس سے کسی بھی دوسرے ملک کی نسبت زیادہ فوائد حاصل کرنے پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔

(جاری ہے)

یورپی کمیشن کی سال دوہزارچودہ پندرہ کے لئے اپنی جی ایس پی پلس سکیم سے متعلق رپورٹ کے مطابق 2014 کے دوران جی ایس پی پلس اسکیم کے تحت یورپی یونین کی مجموعی درآمدات میں پاکستان کا حصہ 70 فیصد رہا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی مصنوعات کو یورپی یونین کے 28 ممالک میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہے۔رپورٹ میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری اور بچوں سے مشقت کے رحجان میں کمی کو سراہا گیا ۔

متعلقہ عنوان :