چمن ،کلینک پر فائرنگ ،دو افراد کی ہلاکت کیخلاف شہر میں ہڑتال ، ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا

ہفتہ 30 جنوری 2016 16:27

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) چمن میں کلینک پر فائرنگ اور دو افراد کی ہلاکت کے خلاف شہر میں ہڑتال کی گئی ‘ ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیگی کارکنوں نے جاں بحق افراد کے میتوں کے ہمراہ ریلی نکالی اور ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیا گیافائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات کو چمن میں مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی کے بھائی کے کلینک میں پیش آیا جہاں دہشت گردوں کے حملے میں دو افراد جاں بحق ہوئے ۔

واقعہ کے خلاف چمن شہر میں شٹرڈاون ہڑتال کے باعث تمام بازار اور مارکیٹیں بند رہے ‘ ہزاروں مظاہرین نے میتوں کے ہمراہ ریلی نکالی اور ڈی سی آفس کے سامنے میتیں رکھ کر دھرنا دیاجس سے کوئٹہ چمن شاہراہ آمدورفت کیلئے بند ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :