نواب شاہ ‘ گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین اور بچوں کا دھرنا ‘ نیشنل ہائی وے بلاک

ہفتہ 30 جنوری 2016 16:26

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) نواب شاہ میں دولت پور کے قریب گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین اور بچوں نے دھرنا دے کر نیشنل ہائی وے بلاک کردیا ۔

(جاری ہے)

موسم سرما کی آمد کے ساتھ گیس کی لوڈ شیڈنگ اور گیس کے انتہائی کم پریشر نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ‘ دولت پور میں مرد و خواتین نے بچوں کے ہمراہ گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کے خلاف چولہے اور برتن اٹھاکر احتجاجی دھرنا دیا مظاہرین نے سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے گیس کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جائے ‘ دھرنے کے باعث نیشنل ہائی وے پر ٹریفک دو گھنٹے سے معطل رہا جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مظاہرین سے سوئی گیس حکام کے دھرنا ختم کرانے کے لئے مذاکرات کئے جس کے بعد مظاہرین نے یقین دہانی پر دھرنا ختم کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :