ممبر صوبائی اسمبلی جہانگیر خانزادہ اورڈی سی او اٹک کاتعلیمی اداروں میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ ‘متعدد سکول سیل

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 30 جنوری 2016 16:17

اٹک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 30 جنوری۔2015ء) ممبر صوبائی اسمبلی اورضلع کے تعلیمی اداروں کے سیکیورٹی انچارج جہانگیر خانزادہ نے ڈی سی او اٹک چوہدری حبیب اللہ ، ، اسسٹنٹ کمشنرسید نذارت علی شاہ ، ڈی ایس پی اٹک حفیظ احمد اولکھ کے ہمراہ اٹک میں مختلف تعلیمی اداروں کے سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ان اداروں کا معائنہ کیا، انہوں نے تمام تعلیمی اداروں کے حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا ، اس موقع پر ایم پی اے جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں کا سیکورٹی آڈٹ کیا گیا اور وہاں انتظامات ہر لحاظ سے مکمل ہیں، جن تعلیمی اداروں کے حفاظتی انتظامات حکومت پنجاب کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق نہیں ہیں انہیں سیل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ تعلیمی اداروں کے حفاظتی انتظامات جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کے ساتھ مل کر جنگی بنیادوں پر ضابطہ اخلاق کے مطابق حفاظتی اقدامات مکمل کیے جارہے ہیں، سکولوں کے دورے کے موقع پر جہانگیر خانزادہ کے ہمراہ ان کے پی ایس ملک انصار اور سہراب خانزادہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :