آسٹریلین اوپن ، جرمنی کی اینجلک کربر نے سرینا ولیمز کو اپ شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 30 جنوری 2016 16:16

آسٹریلین اوپن ، جرمنی کی اینجلک کربر نے سرینا ولیمز کو اپ شکست دیکر ..

میلبورن(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار30جنوری- 2016ء) سال کے پہلے ٹینس گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن کے فائنل میں جرمنی کی اینجلک کربر نے عالمی نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست دیکر کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا ہے ۔ میلبورن میں سال کے پہلے ٹینس گرینڈ سلام میں امریکہ کی تجربہ کار اور عالمی نمبر ایک کھلاڑی سرینا ولیمز کا مقابلہ جرمنی کی اینجلک کربر سے ہوا ۔

(جاری ہے)

سرینا ولیمز نے 39منٹ مقابلے کے بعد پہلا سیٹ 6-4سے اپنے نام کیا ،دوسرے سیٹ میں نمبر 7سیڈ جرمن کھلاڑی نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے امریکی حریف کے خلاف6-3سے کامیابی حاصل کی جس کے بعد انہوں نے چوتھا سیٹ بھی 6-4سے اپنے نام کر کے 1999ء میں سٹیفی گراف کے بعد کوئی بھی گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والی پہلی جرمن کھلاڑی ہونے کا اعزا ز اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ سرینا ولیمز کو 7واں آسٹریلین اوپن جیتنے سے محروم رکھا ۔

متعلقہ عنوان :