تحریک انصاف نے وزیر اعظم کے تیل قیمتوں میں پانچ روپے کی کمی کے اعلان کو بھونڈا مذاق قراردیدیا
ہفتہ 30 جنوری 2016 16:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں پانچ روپے کی کمی کے اعلان کو عوام سے بھونڈا مذاق قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کا کہنا ہے کہ حکومت کے رویے سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ کسی صورت عوام کو سہولت فراہم کرنے کو تیار نہیں۔
اوگرا نے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اکیس فیصد تک کمی کی سفارش کی تھی تاہم حکومت نے اوگرا کی سفارشات کو مسترد کر کے انتہائی ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی سے سستا تیل خرید کر عوام کو مہنگے داموں فروخت کرنے کے حکومتی رویے کو عوام پر ظلم کے علاوہ کیا نام دیا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ مسلم لیگ نواز پیسے کی محبت میں اس حد تک آگے بڑھ جائے گی کہ اسے عوام کی مشکلات کا بالکل کوئی اندازہ نہ رہے گا اور وہ پیسے کمانے کی غرض سے عوام کے معاشی قتل عام تک سے گریز نہیں کرے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.