کراچی : لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے وعدہ معاف گواہ بننے پر آمادگی ظاہر کی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 جنوری 2016 15:51

کراچی : لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے وعدہ معاف گواہ بننے پر آمادگی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جنوری 2016ء) : لیاری گینگ وار کے حال ہی میں گرفتار ہوئے سرغنہ عزیر بلوچ نے وعدہ معاف گواہ بننے پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ عزیر بلوچ نے مشروط وعدہ معاف گواہ بننے پر رضا مندی ظاہرکی ہے۔ جس کے لیے عزیر بلوچ کی جانب سے 5 شرائط رکھی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ رات رینجرز نے کراچی کے مضافاتی علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو گرفتار کیا تھا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ 2013ء میں ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع ہونے پر بیرون ملک فرار ہوئے تھے۔ ملک سے فرار ہونے پر پاکستانی حکومت کی جانب سے عزیر بلوچ کے ریڈ وارنٹ جاری کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

عزیر بلوچ پر قتل، اقدام قتل، اغوا اور بھتہ خوری سمیت سنگین نوعیت کے جرائم کے مقدمات کراچی کے مختلف تھانوں میں درج ہیں ۔

عجبکہ عزیر بلوچ کے فرار کے سبب اس کے خلاف 50 سے زائد مقدمات عدالتوں میں زیرٍ التوا ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس کیس میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی اہم شخصیات کردار ادا کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ عزیر بلوچ پاکستان پیپلز پارٹی امن کمیٹی کا سر براہ بھی رہ چکا ہے تاہم عزیر بلوچ کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی رہنما نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ پارٹی عزیر بلوچ سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :