ماسٹرز چیمپئنز لیگ : لیو لائنز اور سیگی ٹیریئس نے اپنے اپنے میچ جیت لیے
ہفتہ 30 جنوری 2016 15:24
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء)یو اے ای میں جاری ماسٹرز چیمپئنز لیگ میں لیو لائن اور سیگی ٹیریئس اسٹرائیکرز نے اپنے میچ جیت لئے۔ دونوں ٹیمیں چھبیس‘ چھبیس رنز سے فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق برائن لارا کی لیو لائنز نے پال کالنگ وڈ کی کیپری کون کمانڈرز کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر ایک سو چھپن رنز بنائے۔
کپتان لارا تو آٹھ رنز بنا سکے لیکن جوہان بوتھا نے انتیس گیندوں پر بیالیس رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کے عبدالرزاق نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جیتن پٹیل اور کلین ویلٹ کے حصے میں دو‘ دو وکٹیں آئیں۔ جوابی اننگز میں کالنگ وڈ کی ٹیم صرف ایک سو تیس رنز تک محدود ہو گئی۔ ایشویل پرنس کے چونتیس رنز کے علاوہ اور کوئی بیٹسمین نہ چلا۔(جاری ہے)
عبدالرزاق بھی صرف سات رنز بنا سکے۔
گریم اسمتھ کی ٹیم ورگو سپر کنگز کے خلاف میچ میں ایڈم گلکرسٹ کی ٹیم سیگی ٹیریئس اسٹرائیکر کے جے وردھنے کے شاندار انہتر رنز کی بدولت ایک سو اٹھاون رنز کا ہدف دیا۔جوابی اننگز میں اظہر محمود نے اکتیس گیندوں پر اکاون رنز بنائے لیکن ورگو ٹیم کے کام نہ آئے۔ ٹیم مقررہ اوورز میں ایک سو اکتیس رنز ہی بنا پائی۔ آج جیمنائی اریبیئنز کا سامنا لیو لائنز سے جبکہ سیگی ٹیریئس اسٹرائیکرز کا مقابلہ کیپری کون کمانڈرز سے ہو گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی منسوخ، کسی تماشائی کو ٹکٹ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے
-
مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی حمایت کردی
-
مصباح الحق کے بابر اعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کیلئے تین اہم مشورے
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹیپ بال کرکٹ کو پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا لیا
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.