دہشتگردی کیخلاف جنگ نے پاکستان کیلئے نئے چیلنجز پیدا کئے ہیں ، یورپی یونین

ہفتہ 30 جنوری 2016 15:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) یورپی یونین نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی جنگ نئے انسانی حقوق کے چیلنجز پیدا کئے ہیں جن کو لازمی طور پر حل کرنا ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے لئے جی ایس پی پلس سٹیٹس کی پہلی مطابقتی رپورٹ میں یورپی یونین نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا احترام و تحفظ اور ان کا فروغ انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے اہم و موثر ہتھیارثابت ہوسکتا ہے جی ایس پی پلس کے سٹیٹس سے یورپی یونین کو پاکستان کی برآمدات کی اجازت حاصل ہوتی ہے پاکستان کے معاملے میں اس سہولت سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو بڑا فائدہ حاصل ہوسکتا ہے ان میں سے پاکستان کے لئے سب سے بڑا کیس معاہدہ برائے شہری اور سیاسی حقوق ہے یورپی یونین کا کہنا ہے کہ پاکستان سزائے موت برقرار ر کھے ہوئے ہے اور ان میں سے بعض چھوٹے جرائم کیلئے بھی سزائے موت ہے

متعلقہ عنوان :