240 سے زائد تھانوں میں ”سب انسپکٹر ہی باس“ہونے کا انکشاف

ہفتہ 30 جنوری 2016 15:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) پنجاب بھر میں پولیس انسپکٹرز و دیگر عملہ کی کمی کے باعث پنجاب بھر کی 144 تحصیلوں کے 708 پولیس اسٹیشنز میں سے240 سے زائد تھانوں میں ”سب انسپکٹر“ بطور انچارج فرائض انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذمہ دارپولیس آفیسر کے مطابق آئی جی کی ہدایت کے مطابق تھانوں میں انسپکٹر عہدہ کا انچارج لگانا چاہیئے مگر انسپکٹرز کی کمی اور متعدد انسپکٹرز کی پولیس کے مختلف دفاتر میں تعیناتی کی وجہ سے تھانوں میں سب انسپکٹر عہدہ کے انچارج لگائے جارہے ہیں۔تاہم سائلین کے مطابق اس عمل سے قانونی پیچیدگیاں بڑھ گئی ہیں اور عوام کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

متعلقہ عنوان :