پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ون ڈے میچوں میں زیادہ رنزبنانے کا اعزاز پاکستان کے انضمام الحق کو حاصل

ہفتہ 30 جنوری 2016 14:38

پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ون ڈے میچوں میں زیادہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں زیادہ رنزبنانے کاپاکستان کے انضمام الحق کے پاس ہے ۔انہوں نے45میچوں کی42اننگزمیں34.67کی اوسط سے1283رنزبنائے جن میں ایک سنچری اور9نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 137 رنزناٹ آوٴٹ ہے۔

دوسرے نمبرپرپاکستان کے ہی سعیدانور نے32میچوں کی32اننگزمیں45کی اوسط سے1260رنزبنائے جن میں4 سنچریاں اور7نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور113*رنزناٹ آوٴٹ ہے۔

(جاری ہے)

تیسرے نمبرپرنیوزی لینڈکے سٹیفن فلیمنگ نے35میچوں کی 34 اننگز میں 34.06کی اوسط سے1090رنزبنائے جن میں ایک سنچری اور5نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور115*رنزناٹ آوٴٹ ہے۔

چوتھے نمبرپرپاکستان کے شاہدآفریدی نے38میچوں کی35اننگزمیں32.66کی اوسط سے1078رنزبنائے جن میں ایک سنچری اور9نصف سنچریاں شامل ہیں انکا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور108رنزناٹ آوٴٹ ہے۔پانچویں نمبرپرپاکستان کے سلیم ملک نے43میچوں کی41اننگزمیں34کی اوسط سے1054رنزبنائے جن میں8نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور83رنز ہے۔

متعلقہ عنوان :