کاشتکار وں کوسویابین کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 30 جنوری 2016 14:31

فیصل آباد۔ 30 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جنوری۔2016ء)زرعی ماہرین نے کاشتکار وں کوسویابین کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ بروقت کاشت سے بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران ماہرین زراعت نے بتایاکہ سویابین ایک نہائت منافع بخش فصل ہے جسے بطور سبزی اور دال استعمال کیاجاسکتاہے لیکن موجودہ دور میں اس کی اہمیت تیلدار فصل کے طور پر بڑھتی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سویابین کی بہاریہ فصل کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ تک مکمل کرنے کی صورت میں شاندار فصل کاحصول ممکن ہوسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے افسران اور فیلڈسٹاف سے معاونت حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ فری ایگری کلچرل ہیلپ لائن سے بھی اس سلسلہ میں مشاور ت حاصل کی جاسکتی ہے۔