محکمہ زراعت نے مونگ کی منظور شدہ اقسام کا شت کرنے کی ہدایت

ہفتہ 30 جنوری 2016 14:30

فیصل آباد۔ 30 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جنوری۔2016ء) محکمہ زراعت نے مونگ کی منظور شدہ اقسام کا اعلان کردیا ہے اور کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مونگ کی منظور شدہ اقسام کی بروقت کاشت یقینی بنائیں تاکہ فی ایکڑ بہتر پیداوار حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ذرائع نے بتایا کہ ایسے کاشتکار جو کسی وجہ سے مکئی ، کماد یا سورج مکھی کاشت نہیں کرسکے وہ مارچ کے آخر تک بہاریہ مونگ کی کاشت کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار بہاریہ مونگ کی کاشت کے لئے مونگ کی ترقی دادہ اقسام کے بیج کا انتخاب کریں۔انہوں نے بتایاکہ اچھی اور بھر پور پیداوار کے لیے آبپاش علاقوں میں مونگ کی ترقی دادہ قسم نیاب مونگ 2006 اور آزادی مونگ 2006 جبکہ بارانی علاقوں کے لیے چکوال ایم 6- کی کاشت بہترین پیداوار کی ضامن ثابت ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :