مالی سال کے پہلے 6ماہ ، ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں 0.4فیصد اضافہ ، الیکٹرونکس ، انجینئرنگ ، لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں کمی ہو ئی

ہفتہ 30 جنوری 2016 14:30

فیصل آباد۔ 30 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جنوری۔2016ء) یکم جولائی 2015ء سے شروع ہونے والے رواں مالی سال2015-16ء کے پہلے 6ماہ کے دوران دسمبر 2015ء تک ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں 0.4فیصد اضافہ جبکہ الیکٹرونکس ، انجینئرنگ ، ووڈن مصنوعات کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ الیکٹرونکس مصنوعات کی پیداوار میں 5.81فیصد ،پیپر اینڈ بورڈکی مصنوعات میں 15.78فیصد ،انجینئرنگ مصنوعات کی پیداوارمیں 15.30 فیصد ،لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 23.53فیصد اور آئرن و سٹیل سیکٹر کی پیداوار میں6.01 فیصدکمی آئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ مذکورہ عرصہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.43فیصد کا سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس میں آٹو موبائل ، کھاد اور خوراک و مشروبات کے شعبے نے سب سے زیادہ کردار ادا کیا۔انہوں نے بتایاکہ مذکورہ عرصہ میں آٹو موبائل سیکٹر کی پیداوار 32.29فیصد بڑھ گئی جبکہ کھاد کی پیداوار میں 15.24فیصد اور خوراک مشروبات و تمباکو کی پیداوار میں 4.81 فیصد کا اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :