”سیاسی جنگ“ قومی اسمبلی میں پہنچنے کے امکانا ت پیدا ہو گئے

اپوزیشن نے تیاریاں شروع کردیں، وزیراعظم کے 6 ماہ میں 9غیر ملکی دوروں کا معاملہ آئندہ اجلاس میں اٹھائے جانے کا امکان

ہفتہ 30 جنوری 2016 14:23

”سیاسی جنگ“ قومی اسمبلی میں پہنچنے کے امکانا ت پیدا ہو گئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) ”سیاسی جنگ“ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پہنچیگی، اپوزیشن نے تیاریاں شروع کردیں، وزیراعظم نوازشریف کے 6 ماہ میں 9غیر ملکی دوروں کا معاملہ آئندہ اجلاس میں اٹھائے جانے کا امکان ہے ، وزیراعظم نے غیر ملکی دوروں پر کتنے پیسے خرچ کئے ،اپوزیشن اراکین نے وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ سے ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم نوازشریف کے غیر ملکی دوروں کا معاملہ آئندہ ہونیوالے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اٹھائے جانے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں اپوزیشن رہنماؤں اور اراکین نے اس پر کام شروع کردیا ہے اور وہ وزیراعظم کے دوروں پر اٹھنے والے اخراجات اور قومی خزانے سے دوروں کے دوران مبینہ استعمال کی گئی ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن اراکین نے وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ سے ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے اور دوروں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بھرپور گرما گرمی دیکھی جائے گی کیونکہ اس وقت حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ”سیاسی جنگ“ شروع ہو چکی ہے جن میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے حالیہ بیانات بھی سب کے سامنے ہیں ۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کہ وزیراعظم نے سات نجی دورے صرف لندن کے کئے اور ان دوروں پر بھی سرکاری اخراجات کیے جانے کا الزام لگایا جارہا ہے جبکہ اپوزیشن نے یہ بھی اعتراض اٹھایا ہے کہ وزیراعظم کی دلچسپی صرف غیر ملکی دوروں میں ہے لیکن قومی اسمبلی یا پارلیمنٹ میں آنا گوارا نہیں کرتے ، اپوزیشن ایک طرف وزیراعظم کے اخراجات جو غیر ملکی دوروں پر اٹھے اور دوسری طرف ان غیر ملکی دوروں سے کیا حاصل ہوا ایوان میں لانا چاہتی ہے ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے چھ مہینوں میں 9غیر ملکی دورے کئے ۔اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ وزیراعظم کے دورے سرکاری نہیں تھے مگران کا خرچ قومی خزانے سے لیا گیا ۔اپوزیشن ذرائع کے کہنا ہے کہ وزیراعظم کے سیاسی منظر نامے سے غائب رہنے کی وجہ سے بہت معاملات پینڈنگ پڑے ہیں ۔