نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز برابر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے، اظہر علی

ہفتہ 30 جنوری 2016 14:09

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز برابر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے، اظہر علی

آکلینڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار30جنوری- 2016ء) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ون ڈے جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے ۔ آک لینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے بولرز حریف بلے بازوں پر قابو پانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں ، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرا ون ڈے جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ آل راؤنڈر شعیب ملک پہلے میچ میں انجری کی وجہ سے نہیں کھیل پائے تھے ، تیسرے میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ فٹنس دیکھ کر کریں گے ۔ نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی جیتا تھا ، ون ڈے بھی جیت سکتے ہیں ۔ دوسری جانب شعیب ملک کا کہنا ہے کہ مکمل فٹ ہوں اور تیسرے میچ میں شرکت کروں گا ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ کل آکلینڈ میں کھیلا جائے گا ۔ نیوزی لینڈ کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ۔ پاکستانی وقت کے مطابق کے وقت میچ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب 3 بجے شروع ہوگا ۔