مکمل فٹ ہوگیا ہوں ، مینجمنٹ نے موقع دیا تو تیسرا ون ڈے ضرور کھیلوں گا ، شعیب ملک

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:45

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راوٴنڈر شعیب ملک نے مکمل فٹ ہونے کا دعوی کردیا۔

(جاری ہے)

نیو زی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ہی انجری کا شکار ہوگئے تھے لیکن پھر بھی پور ی ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے ، اب انہوں نے مکمل فٹنس حاصل کرلی ہے اوراگر ٹیم مینجمنٹ نے موقع دیا تو وہ نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرا ون ڈے کھیلیں گے۔