پی سی بی : میٹنگ اور اجلاسوں کی اندرونی کہانیاں میڈیا میں پہنچنے پر پریشان

” مخبروں “ کے گرد گھیرا تنگ کرنے کافیصلہ کرلیا، نشاندہی پر بھاری جرمانے کئے جائینگے چیئر مین پی سی بی شہریار خان قومی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کی کاکردگی سے خوش نہیں ہیں

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم میٹنگ کے باتیں میڈیا تک پہنچانے والے ” مخبروں “ کے گرد گھیرا تنگ کرنے کافیصلہ کرلیا ، مذکورہ ”مخبروں “ کو بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی لگاتار شکست پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا ”میٹر“ گھوم گیا ہے اور کرکٹ بورڈنے سارا غصہ ٹیم میٹنگ کی باتیں میڈیا تک پہنچانے والے ” مخبروں “ پر نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی حکام نے دورہ نیوزی لینڈ میں سوشل میڈیا او رپرسنل نمبر استعمال کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی ہے ، ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ نے ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹیم میٹنگ کی باتیں لیک کرنے والے کھلاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ پی سی بی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جرمانے اور سزائیں بھی ڈبل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئر مین پی سی بی شہریار خان قومی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کی کاکردگی سے خوش نہیں ہیں۔