ٹنڈوجام ، سندھ کوسٹر ٹرانسپورٹ ورکرز یونین کابھتہ خوروں اورانکی دھمکیوں کے خلاف احتجاج

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:45

ٹنڈوجام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) سندھ کوسٹر ٹرانسپورٹ ورکرز یونین کابھتہ خوروں اورانکی دھمکیوں کے خلاف احتجاج ،مسلح افراد مسلسل دھمکیاں دیکرپیسے طلب کررہے ہیں،تفصیلات کے مطابق سندھ کوسٹرٹرانسپورٹ ورکرز یونین کی جانب سے چینل موری پرنامعلوم مسلح افراد کی جانب سے بھتہ خوری اوردھمکیوں کے خلاف کوسٹر ،سوزوکیوں رکشہ کے اسٹاٹر،ڈرائیوروں نے سندھ کوسٹر ٹرانسپورٹ ورکرزیونین کے جنرل سیکریٹری حمید اللہ خان عرف چندا حاجی عبد اللہ ڈیتھو،ابراہیم ڈیتھو،فیصل جتوئی،فریدڈیتھو کی قیادت میں چینل موری پرمیرپورخاص حیدرآباد روڈ پرمظاہرہ کیادھرنا دیا اورسخت نعرے بازی کی،اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ نامعلوم مسلح افراد چند روز سے چینل موری کے مقام پرکوسٹر بسوں سوزوکیوں رکشوں کے اسٹاٹر سے بھتہ طلب کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں،اورجان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز چار مسلح افراد جوسادہ کپڑے وں میں بلبوس تھے ٹائم کیپر رقیر حاجی عبداللہ ڈیتھوکودھمکیاں دی اورکہا کہ ہمیں بھتہ دیا جائے بصورت ہم جان سے ماردینگے ،انہوننے کہا کہ ہم حیف آف آرمی اسٹاف راحیل شریف ،ڈی جی رینجرز ایس ایس پی حیدرآّباد،وزیراعلی سندھ،حلقے کے رکن قومی اسمبلی میر علی شاہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چینل موری پراسٹائرڈرائیور کوتحفظ اور مسلح افراد کی بھتہ خوری کو بند کرانے کے لیے اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :