زرعی تحقیقاتی ادارے کے ملازمین کا مطالبات کے میں احتجاجی مظاہرہ،حکومت کیخلاف نعرے بازی

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:43

ٹنڈوجام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) زرعی تحقیقاتی ادارے کے ملازمین نے مطالبات کے حل کے لیے احتجاج کیا،تفصیلات کے مطابق زرعی تحقیقاتی ادارے کے ملازمین نے مطالبات کے حل کے لیے جاری احتجاجی تحریک کے پندرہویں روز ملازمین نے سیکریٹری ذراعت کی جانب سے مسئلہ حل نہ کرنے پراحتجاج سیکریٹری ذراعت گلزار احمد شیخ کاعلاقی نمازجنازہ نکال کرڈائریکٹر جنرل ریسرچ کے دفتر کے سامنے رکھ کراحتجاج کیا اورسخت نعرے بازی کی اس موقع پرسندھ ایگلرلیکلچرل ریسرچ نان گزلیٹڈ ایمپلائزر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدرملوک اجن،جنرل سیکریٹری شریف کاٹھیو،شیرمحمد بلوچ ،غلام حسین سولنگی محمود مگسی نوراحمد جمالی سمیت دیگر نے کہا کہ زرعی تحقیقاتی ادارے کے ملازمین مطالبات کے حل کے لیے پندرہ روز سے سراپااحتجاج ہیں مگر حکومت نوٹس نہیں لے رہی ہے،انہوں نے کہا کہ سیکریٹری ذراعت کے نوٹس نہ لینے پرملازمین نے سیکریٹری ذراعت کاعلاقی نمازجنازہ نکال کراحتجاج کیا ،انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلی سندھ،صوبائی وزیر ذراعت ،سیکریٹری ذراعت سے مطالبہ کرتے ہیں ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے ،سمیت دیگرمسائل کے حل تک احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :