Live Updates

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے امکانات ہیں۔ صحافی و تجزیہ نگار آفتاب اقبال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 جنوری 2016 13:39

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جنوری 2016ء) : نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے صحافی اور معروف تجزیہ نگار آفتاب اقبال نے کہا کہ وفاقی وزی رداخلہ چوہدری نثار علی خان نے حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مابین مُک مُکا کے موقف کی حمایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ کچھ خوش خیال لوگوں کو یہ ماننا ہے کہ چوہدری نثار مستقبل قریب میں پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے نظر آئیں گے۔ جس کے تحت عین ممکن ہے کہ وہ ن لیگ کو خیز باد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات