Live Updates

بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:30

لندن ۔30 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جنوری۔2016ء) بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروباری ہفتے کے اختتام پر لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمت میں 0.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل کے سودے 1117.80 ڈالر فی اونس میں طے پائے گئے۔

(جاری ہے)

یو ایس گولڈ کے مستقبل کے سودے 1117.70 ڈالر فی اونس میں طے پائے اور قیمت میں مجموعی طور پر 0.1 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایشیائی منڈیوں میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی۔ منیلا میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی اونس سودے 1114.62 ڈالر فی اونس میں طے پائے گئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :