” شدید مالی بد انتظامی کے الزامات “

لیگ اسپنر شین وارن نے خیراتی ادارہ ” دی شین وارن فاؤنڈیشن “ ختم کرنے کا اعلان کردیا

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:26

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) آسٹریلیا کے سابق عظیم لیگ اسپنر شین وارن نے شدید مالی بدانتظامی کے الزامات پر اپنا خیراتی ادارہ 'دی شین وارن فاوٴنڈیشن' کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔شین وارن نے فاوٴنڈیشن کو بند کرنے کا اعلان جمعے کو اپنے فیس بک صفحے میں ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

شین وارن کا کہنا تھا کہ" دی شین وارن فاوٴنڈیشن اور اس کے فنڈ کی تقسیم کے حوالے سے حالیہ فرضی قیاس آرائیوں کا جواب یہ ہے کہ ہم نے اب تک 3.67 ملین ڈالر تقسیم کئے ہیں اور اس سلسلے کا آخری چیک 18 مارچ 2016 کو تقسیم کیا جائے گا۔

آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کے کا سرکاری ادارہ دی شین وارن فاوٴنڈیشن کا آڈٹ کرے گا جو اکتوبر سے اس فاوٴنڈیشن پر نظر رکھے ہوئے ہے۔یاد رہے کہ دی شین وارن فاوٴنڈیشن کا قیام 2004 میں عمل میں آیا تھا جس کا مقصد آسٹریلیا میں شدید بیماریوں کا شکار اور غریب بچوں کی زندگیوں میں خوشیاں بھرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :