ٹینس سٹار راجر فیڈرر صحافی کے سوال پر بھڑک اٹھے

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:24

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء)ٹینس سٹار راجر فیڈرر صحافی کے سوال پر بھڑک اٹھے اور انہیں ڈانٹ پلا دی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلین اولمپک کے سیمی فائنل میں نووک جوکووچ سے شکست کھانے کے بعد راجر فیڈر دوران پریس کانفرس صحافی کے سوال پر بھڑک اٹھے۔

(جاری ہے)

صحافی کی جانب سے جب نووک جوکووچ کے پائے کا کوئی کھلاڑی نہ ہونے سے متعلق سوال کیا تو راجر فیڈرر غصے میں آ گئے اور صحافی کو ڈانٹ پلاتے ہوئے کہا انہیں ایسے گھٹیا سوال سے اجتناب کرنا چاہیئے۔