شاہد آفریدی نے ٹی20 ورلڈکپ میں اوپننگ کرنے کیلئے دلچسپی ظاہر کر دی

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء)شاہد آفریدی نے ٹی20 ورلڈکپ میں اوپننگ کرنے کیلئے دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ٹیم کے انتخاب کیلئے غور و فکر شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جمعہ کے روز پی سی بی ہیڈکوارٹر لاہور میں سلیکٹرز اور کپتان شاہد آفریدی کی موجودگی میں اہم اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی اور کپتان ٹیم کے اوپنرز کی ناکامی پر شدید پریشان ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ شاہد آفریدی نے اوپننگ کمبینیشن نہ بن پانے کی صورت میں ایشیا کپ اور ورلڈکپ کے دوران ٹیم کیلئے اوپننگ کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔