ریو اولمپکس 2016 کی تیاریاں زوروشور سے جاری

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:24

ریو اولمپکس 2016 کی تیاریاں زوروشور سے جاری

ریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) دنیا مین جدید ٹیکنالوجی نے سب کچھ تبدیل کر کے رکھ دیا ہے لیکن بعض روایات صدیوں سے تبدیل نہیں ہوئیں ان میں ایسی ہی روایت جدید اولمپکس میں دوڑ اور سائیکلنگ کے مقابلوں کے آخری چکر میں گھنٹیاں بجانے کی ہے۔ریو اولمپکس دو ہزار سولہ کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں سوئٹزرلینڈ کے دستکار اولمپکس کی ایک سو بیس سال قدیم روایت برقرار رکھنے کیلئے ٹریک اینڈ سائیکلنگ ایونٹ کے علاوہ ماوٴنٹین بائیک ریس کے مقابلوں کیلئے پیتل کی گھنٹیاں تیار کر رہے ہیں۔

ریو اولمپکس کی آفیشل ٹائم کیپر اومیگا ہے جس نے ٹریک اور سائیکلنگ ایونٹس کی گھنٹیاں بنانے کا کام سوئٹزرلینڈ کی بلونڈیو شاوٴڈی فونڈری کو دیا ہے جہاں ماہر دستکار گھنٹیوں کی تیاری میں دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ اکیس گھنٹیاں اولمپکس میں ماضی کا لازمی حصہ ہیں۔پیتل کی گھنٹیاں بنانے کا کام کانسی کے زمانے میں شروع ہوا جن کے سانچے ریت سے تیار کئے جاتے ہیں جن میں پگھلا ہوا پیتل بھر کر گھنٹیاں بنائی جاتی ہیں۔ ہر گھنٹی پر ریو دو ہزار سولہ کے لوگو کے ساتھ اولمپیاڈ کے الفاظ کندہ ہیں۔ جدید اولمپکس میں گھنٹیوں کا استعمال پہلی بار اٹھارہ سو چھیانوے میں شروع ہوا تھا جبکہ گھنٹیاں بنانے کا کام بجائے خود بھی انتہائی دلچسپ ہے۔

متعلقہ عنوان :