جن حالات میں ہاکی کی کمان سنبھالی وہ تسلی بخش نہیں ،حنیف خان
ہفتہ 30 جنوری 2016 13:23
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) قومی سینئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ و منیجر اولمپئن حنیف خان نے کہا ہے کہ میں نے جن حالات میں پاکستان ٹیم کی کمان سنبھالی وہ تسلی بخش نہیں، اس وقت کھلاڑیوں کا مورال بہت گرا ہوا ہے، انھیں حوصلہ دینے کی ضرورت ہے۔
(جاری ہے)
2 روزہ ٹرائلز کے پہلے دن سابق قومی کپتان نے کہاکہ سندھ اور بلوچستان کے لیے منعقدہ اوپن ٹرائلز میں صرف 27 کھلاڑیوں کی شرکت مایوس کن ہے، ان دونوں صوبوں میں رجسٹرڈ کھلاڑیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے، انھوں نے کہا کہ اس تعداد سے کھلاڑیوں کی کھیل میں دلچسپی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، ہمارے دورمیں ہونے والے قومی ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی تعداد سیکڑوں میں ہوا کرتی تھی۔
حنیف خان نے کہا کہ پی ایچ ایف کی جانب سے اوپن ٹرائلز کا فیصلہ حوصلہ بخش ہے, اب کھلاڑیوں کو بھی چاہیئے کہ وہ ان ٹرائلز میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں، انھوں نے کہا کہ اب کسی بھی پلیئرکے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی جو ٹیم میں شمولیت کا اہل ہوا اسے شامل کیا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.