مصر اور لیبیا کے درمیان دوستانہ میچ بدنظمی کا شکار ، تھوڑی دیر روکنا پڑا

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:23

مصر اور لیبیا کے درمیان دوستانہ میچ بدنظمی کا شکار ، تھوڑی دیر روکنا ..

اسوان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء)مصر میں دوستانہ فٹبال میچ کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ کے باعث کھیل روکنا پڑا ، آنسو گیس سے کھلاڑی اور آفیشلز کے بھی آنسونکل پڑے۔مصر کی میڈیا کے مطابق جنوبی شہر اسوان کے اسٹیڈیم میں مصر اور لیبیا کی فٹبال ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ جاری تھا کہ اس دوران شائقین نے گراؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

پولیس نے ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی، جس کے باعث آنسوگیس کا دھواں پورے اسٹیڈیم میں پھیل گیا اورکھلاڑی اور آفیشلبھی اس لپیٹ میں آگئے، جس کے بعد انہیں میدان چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔ آنسوگیس کے باعث کھلاڑیوں اور آفیشلزکے بھی آنسو نکل پڑے ، اسٹیڈیم سے گیس کے بادل چھٹے تو میچ دوبارہ شروع ہوا۔ مصر نے لیبیا کو 2 گول سے شکست دے میچ جیت لیا۔