شرح سود میں کمی کا امکان،حصص مارکیٹ میں خریداری سے مزید105 پوائنٹس ریکور

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) شرح سود میں کمی کی توقعات پر ٹیکسٹائل، کھاد، سیمنٹ، شوگرو دیگر صنعتی شعبوں میں خریداری بڑھنے سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی تیزی رہی جس سے حصص کی مالیت مزید24 ارب93 کروڑروپے بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

ایک موقع پرتیزی 266 پوائنٹس تک پہنچ گئی تاہم فوری منافع کیلئے فروخت سے کمی ہوئی،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 104.87 پوائنٹس بڑھ کر 31298.60 ہوگیا۔

کے ایس ای30 انڈیکس79.78 پوائنٹس اضافے سے18179.13 پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس429.81 پوائنٹس بڑھ کر 1122.21 پوائنٹس اور آل شیئراسلامک انڈیکس 58.54 پوائنٹس بڑھ کر14996.59 ہو گیا، کاروباری حجم65 فیصد زائد رہا ،14 کروڑ 14 لاکھ حصص کے سودے ہوئے، کاروبار318 کمپنیوں تک محدود رہا،154 کے بھاوٴ میں اضافہ، 141کے دام کم اور 23 کے مستحکم رہے۔

متعلقہ عنوان :