مستونگ، سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 5 ہلاک

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:11

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) مستونگ کے قریب سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 5 شر پسند ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے کلی دتو میں خفیہ اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے کارروائی کی تو اس کے دوران کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر اشرف بلوچ اپنے 4 ساتھیوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے پانچوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شرپسند اغوا برائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ ہلاک ہونے والے شرپسندوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جسے سیکورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیا۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مزید سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران متعدد مشکوک افراد کو حراست میں بھی لیا گیا جنہیں پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :