آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے
ہفتہ 30 جنوری 2016 12:58
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ککری گراؤنڈ لیاری پر جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔پہلے میچ میں بلوچ یوتھ گارڈن نے مد مقابل یاسین اسٹار ڈالمیا کو پنالٹی ککس پر 4-2سے شکست دیدی دوران کھیل کوئی بھی ٹیم گیند جال کے سپرد نہ کرسکی پنالٹی ککس پر بلوچ یوتھ گارڈن کی جانب سے بلال ،عاقب ،صابر علی اور نعمان نے جبکہ یاسین اسٹار کے وسیم اور عبدالغنی نے درست نشانہ بازی کی ۔
دوسرے میچ میں سن آف بلوچ نے مضبوط حریف خیبر مسلم کو 5-4سے شکست دیدی یہ مقابلہ بھی وقت مقررہ تک بغیر کسی گول کے برابر رہا پنالٹی ککس پر سن آف بلوچ کے عبداللہ ،محمد صادق ،ساجد علی اور خیبر مسلم کے عبدالعزیز ،سجاد احمد ،عبدالحق اور اظہر علی نے گول اسکور کئے ۔(جاری ہے)
کھیلے گئے تیسرے میچ میں بلوچ کلب ملیر نے سخت اور جاندار مقابلے کے بعد مضبوط حریف پاک ریکسر کلب کو 2-1سے ذیر کردیا فاتح ٹیم کی جانب سے فرقان اور فدا حسین جبکہ حریف ٹیم کا واحد گول باسط نے اسکور کیا ۔
ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض شوکت گھوٹائی ،عبدالرحمن ،یوسف منصوری ،فیض HBL،غلام عباس ،ماما غنی ،حیدر علی نے انجام دیء جبکہ میچ کمشنر گلزار احمد ،فیض عثمان ۔ماسٹر نذیر احمد بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.