چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ہے کہگنہگاروں اور مجرموں کو مناسب سزاﺅں دینے سے ہی عوام کاعدالتوں پر اعتماد پختہ ہوگا اور قانون کی حکمرانی قائم ہو گی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 30 جنوری 2016 12:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جنوری۔2016ء) پنجاب جوڈیشنل اکیڈمی لاہور میں سزاوں کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ملکی آئین اور قوانین میں سزاﺅں کے حوالے سے طریقہ کار واضح ہے تاہم بدلتے تقاضوں کے مطابق ان قوانین میں تبدیلیاں کی جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ َ تمام ترقی یافتہ ممالک میں سزائیں دینے اور سزاﺅں پر عمل درآمد کے حوالے سے نئے اور جدید طریقہ کار وضع کئے جا رہے ہیں ۔ دنیا عالمی گاوںبن چکی ہے، باہمی رابطے اور ہر شعبے میں تجربات و خیالات کا تبادلہ وقت کی ناگزیر ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :