لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب بھر کی انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کے ججز کا زیر التوا مقدمات جلد نمٹانے اور اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے لئے اہم اجلاس ہوا،، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے اشتہاریوں کی فوری گرفتاری اور پنجاب بھر کی جیلوں میں جیمر لگانے کا حکم دیتے ہوئے پرانے مقدمات روزانہ کی بنیاد پر نمٹانے کا حکم دے دیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 30 جنوری 2016 12:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جنوری۔2016ء) پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ججز کا خصوصی اجلاس لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں ہوا،، اجلاس میں پنجاب بھر کی دہشت گردی عدالتوں کے ججز ،،سیکرٹری قانون، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب،صوبہ بھر کے آر پی اوز نے شرکت کی،،اجلاس میں مذہبی بنیادوں پر نظر بندیوں، جیلوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی ، اشتہاریوں کی گرفتاریوں اور زیرالتوا مقدمات کو جلد نمٹنے کے امور پر بھی غور وخوض کیا گیا۔

(جاری ہے)

۔۔جسٹس محمود مقبول باجوہ نے اشتہاریوں کی فوری گرفتاری،بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے اور پنجاب بھر کی جیلوں میں جیمر لگانے کا حکم دے دیا۔فاضل جج نے دہشت گردی عدالتوں کی سکیورٹی فول پروف کرنے اور زیر التوائ مقدمات کے چالان بروقت بھجوانے کے احکامات صادر کرتے ہوئے پرانے مقدمات روزانہ کی بنیاد پر نمٹانے کا حکم دے دیا۔