آل راؤنڈر شعیب ملک نے مکمل فٹ ہونے کا دعوی کردیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 30 جنوری 2016 11:52

آل راؤنڈر شعیب ملک نے مکمل فٹ ہونے کا دعوی کردیا

آکلینڈ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار30جنوری- 2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے مکمل فٹ ہونے کا دعوی کردیا ۔

(جاری ہے)

نیو زی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ہی انجری کا شکار ہوگئے تھے لیکن پھر بھی پور ی ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے ، اب انہوں نے مکمل فٹنس حاصل کرلی ہے اوراگر ٹیم مینجمنٹ نے موقع دیا تو وہ نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرا ون ڈے کھیلیں گے ۔