قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات ،کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے : شہباز شریف
ہفتہ 30 جنوری 2016 11:44
لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار30جنوری- 2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہدآفریدی نے ملاقات کی ، ملاقات میں کرکٹ کے فروغ سے متعلق بات چیت ہوئی ۔
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے جس کا ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ، کھیل کو صرف کھیل کے طو رپر ہی لینا چاہیے ، صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کھیلوں کا فروغ نہایت ضروری ہے ، کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے ۔
واضح رہے کہ قومی ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی اپنے سیاسی اثرو رسوخ کے حوالے سے کافی مشہور ہیں اور وہ گاہے بگاہے مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں ۔ آفریدی اب تک وزیر اعظم نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، سابق فوجی صدر پرویز مشرف اور سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر قومی و غیر ملکی رہنماؤں سے ذاتی تعلق کی بنا پر ملاقاتیں کرچکے ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.