کوہاٹ،مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،27افراد گرفتار

ہفتہ 30 جنوری 2016 11:19

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء )سیکیورٹی فورسز نے کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 27 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق نواحی علاقے جرما ، سور، گل اور کوہاٹ یونیورسٹی کے اطراف میں سر چ آ پریشن کیا گیا ، جس میں 2 افغان مہاجرین سمیت 27 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔