چکوال اور پشاور میں گیس دھماکے ، دو خواتین جاں بحق، خاتون تین بچوں سمیت زخمی

ہفتہ 30 جنوری 2016 11:19

چکوال ،پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) چکوال کے علاقے تترال میں گیس لیکج سے دھماکہ ، دو خواتین جاں بحق ہوگئیں ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین گھر میں کھانا تیار کر رہی تھیں کہ اسی دوران گیس پائپ سے گیس لیک ہونے لگی جس نے اچانک آگ پکڑ لی ، گیس کے آگ پکڑنے سے زوردار دھماکہ ہوا جس کی زد میں آ کر دو خواتین شدید جھلس گئیں انہیں مقامی ہسپتال داخل کرایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

دوسری طرف پشاور کے علاقے حیات آباد میں گھر کے اندر گیس لیکج کے باعث دھماکے سے خاتون اور اس کے تین بچے زخمی ہوگئے ، گھر میں موجود لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ پشاور کے پوش علاقے حیات آباد کے فیز 6 میں علی الصبح گیس لیکج سے زور دار دھماکے نے قیامت صغری برپا کردی۔

(جاری ہے)

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ گھر کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ، لوہے کی کھڑکیاں اور دروازے تک ٹوٹ گئے جس کے بعد گھر میں آگ لگ گئی ، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

دھاکے کی آواز سن کر اہل علاقہ اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو نکال کر فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔ امدادی ٹیموں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق خاتون نے چولہا جلانے کے لیے ماچس جلائی تو زوردار دھماکا ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :