انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ورلڈ ٹی 20 میں فیلڈ ایمپائرز کو ہیلمٹ فراہم کرنیکا فیصلہ
ہفتہ 30 جنوری 2016 11:06
دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار30جنوری- 2016ء) آئی سی سی نے بھارت میں 8 مارچ سے شروع ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کے فیلڈ ایمپائرز کو ہیلمٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
فیصلہ حالیہ دو میچز میں ایمپائرز کے زخمی ہو کر ہسپتال جانے کے بعد کیا گیا ، دسمبر میں بھارت کی رانجی ٹرافی میچ میں آسٹریلوی ایمپائر جان وارڈ کے سر پر گیند لگی جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے تھے جب کہ رواں ماہ کینبرا میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے ون ڈے میچ کے دوران انگلش ایمپائر کیٹل بروکی بھی تھوڑی پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے تھے ۔
آئی سی سی آفیشلز کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی طرح فیلڈ ایمپائرز کی حفاظت بھی بہت ضروری ہے ۔ اس لئے بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں فیلڈ امپائرز کو ہیلمٹ فراہم کئے جائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.