لیاری گینگ وار کا سرغنہ عذیر بلوچ گرفتار

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 30 جنوری 2016 09:10

لیاری گینگ وار کا سرغنہ عذیر بلوچ گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30جنوری۔2016ء)لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو سندھ رینجرز نے گرفتار کرلیا۔ رینجرز کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے گزشتہ رات ایک ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران کراچی کے مضافات سے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو کراچی میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عذیر بلوچ سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا. عذیر بلوچ پر اقدام قتل اور بھتہ خوری سمیت سنگین مقدامت ہیں۔